حیدرآباد میں ڈی جے پارٹیز

شہریار

حیدرآباد میں ڈی جے پارٹیز 
شہریار 
حیدرآباد میں آج کل "ڈے جے پارٹیز" عروج پر چل رہی ہیں۔ مہینے میں۳سے ۲ پارٹیز منعقد ہورہی ۔میوزیکل تقریبات پہلے بھی ہوتی تھی لیکن اب ان تقریبات میں بھی بدلاؤ آیا ہے۔ یہ ہیں ڈی جے پارٹیز۔ جن میں نوجوان لڑکے اور نوجوان لڑکیاں باکثرت حصہ لیتے ہوئے نطر آرہے ہیں۔
اس قسم کی پارٹیز کا سلسلہ۲۰۱۲سے شروع ہوا تھا۔ جب ایک نویں جماعت کے لڑکے نے ایک پارٹی آرگنائز کی تھی جس کا نام "الف سے آزادی"رکھاگیاتھا۔ یہ نہایت کامیاب پارٹی رہی تھی۔اس لڑکے کی پارٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور لوگ بھی اس طرح کی تقریبات منعقد کرنے لگے۔ اور یوں یہ سلسلہ چل نکلا۔اب حیدرآبادمیں بعض نوجوان لڑکوں نے ڈی جے پارٹیز کو اپنا پروفیشن بنا لیا ہے اور ہر مہینے اس قسم کی پارٹیز منعقد کررہے ہیں جس سے ان کو شہرت بھی مل جاتی ہے اور اس کے ساتھ ان کی آمدنی کے وسائل بھی بڑھ جاتے ہیں۔
ہر ڈی جے پارٹی کسی خاص موضوع پر مشتمل ہوتی ہے مثال کے طور پر نئے سال کے لئے نیو ایئر ڈی جے پارٹی اور اس طر ح مختلف مواقع پراسی حساب سے نام دیدیا جاتا ہے۔ اس طرح کی پارٹیز کا مقصدلوگوں کو اچھی اور سستی تفریح فراہم کرنے ساتھ ساتھ آمدنی حاصل کرنا ہوتا ہے۔ ڈی جے پارٹی میں شرکت کے لئے انٹری ٹکٹ ہوتاہے ۔اس طرح کی پارٹیز کے شرکاء نوجوان بہت پر جوش ہوتے ہیں اور ہر کوئی کوشش میں ہوتا ہے کہ اس پارٹی کا حصہ بن سکے۔
پارٹی کی اطلاع کے لئے فیس بک کے پر ایک ایونٹ پیج بنا کر آگاہ کیا جاتا ہے اس پیج پر پارٹی کے حوالے سے معلومات موجود ہوتی ہے۔ انٹری ٹکٹ کی قیمت سے لے کر پارٹی میں آنے والے فنکار اور پارٹی کس جگہ پر ہورہی ہے یہ سب معلومات موجود ہوتی ہیں۔آجکل سوشل میڈیا اس طرز کے کاموں کی ترقی میں کارآمدثابت ہو رہا ہے۔ڈی جے پارٹیز کو صرف نوجوان لڑکوں میں مقبولیت حاصل نہیں بلکہ لڑکیاں بھی ان پارٹیز کو پسند کرتی ہیں۔
اس طرح کی پارٹی کو کامیاب بنانے کیلئے چند چیزو ں کا ہونا لازمی ہے جیسے کہ اچھا فنکار بلانا جسے حیدرآباد کی عوام پسند کرتے ہوں۔ ایک اچھی اور مشہور جگہ ہونا لازمی ہے جس کا نام سن کر ہی لوگ دوڑے چلے آئیں۔ ڈی جے پارٹی میں لائٹس ، ڈانسنگ فلور اور میوزیکل بینڈ ہوتا ہے جو کہ عوام کولطف اندوز کرتا ہے ۔ 
پارٹی آرگنائز کرنا ایک آدمی کے بس کی بات نہیں ہوتی ۔ گروپ کی صورت میں لوگ ان پارٹیزکے انتظامات کرتے ہیں اسی لئے آرگنائزنگ میں بھی صرف انہی بندوں کا نام ہوتا ہے جوانتظام کاری کرتے ہیں اور اپنا سرمایہ لگا رہے ہوتے ہیں ۔