عملی کام سیکھنے سے لیکر بھرپور تفریح کا ایک واحد نام ورکشاپ

ملک شاہ جہان انصاری

ورکشاپس سیکھانے یا شرکاء کو انکے پیشے کے متعلق تربیت دینے کے لئے ان کی تعلیمی کیرئیر کو نکھارنے کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں ۔ جس کو عملی مہارت تکنیک یا خیالات کو متعارف کروانے کیلئے ڈیزائن کیا جاتا ہے ایک ایسا تعلیمی پروگرام ہے۔ ورکشاپس ایک دن سے لیکر ایک ہفتے تک کے دورانیہ پر مشتمل ہوتی ہے۔ ورکشاپس کا بنیادی مقصد جدید دنیا کی ابھرتی ہوئی تبدیلیوں سے شرکاء کو متعارف کروانا ہے ورکشاپس کے بڑھتے ہوئے رجحان سے یونیورسٹیوں کا پیچیدہ کام کم ہوجاتا ہے اور اس سے مزید نئی اور آسانی سے سمجھ میں آنے والی تراکیب کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ طالب علموں کی مشکلات میں کمی آئے۔ ورکشاپس سے یونیورسٹی اور کلاس روم کی دہشت کو ختم کرکے ایک دوستانہ ماحول قائم کرنے کی ترغیب دی ہے ۔
 

آج کل ورکشاپس کو مختلف کمپنیز فنڈز فراہم کررہی ہیں خاص طور پر کچھ بیرونی ممالک تاکہ پاکستان میں تعلیم کو فروغ حاصل ہو اور نوجوان نسل کی تربیت ہو اور وہ مؤثر آلات کے ساتھ پرسکون ماحول میں بہتر طریقے سے عمل حاصل کرسکیں اس کے ذریعے ضرورت مند طلبات کو مالی امداد دیکر انہیں تعلیم کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو بھی ہٹاتے ہیں ۔
 

ورکشاپس کچھ اس طرح سے ترتیب دی جاتی ہیں کہ طالب علم کی چھپی صلاحیت کو باہر نکال لاتی ہیں ورکشاپس کے ماحول میں وہ کھل کر اپنے اندر چھپے فن اور کانفڈنس کو اُبھارتا ہے ۔ ورکشاپس میں وہ مختلف لوگوں کے ساتھ اُٹھنا بیٹھنا اور مل کر کام کرنا سیکھتا ہے مل کر کام کرنے سے مختلف ذہنوں کے پوائنٹس مل جاتے ہیں جس سے معلومات میں ا ضافہ ہوتا ہے ، مختلف شعبوں سے منسلک لوگوں سے مل کر ان کے شعبے کے متعلق معلومات ملتی ہیں یہ ساری تبدیلیاں ایک کمرہ جماعت میں آنا ممکن نہیں۔

ورکشاپس میں فراہم کیا جانا والا ماحول ون وے نہیں بلکہ ٹو وے ہوتا ہے مطلب پڑھنے والا بھی پڑھانے والا ہوتا ہے جس سے انسان کے اندر کی جھجک ختم ہوجاتی ہے ورکشاپس کا ماحول جماعت کی طرح ڈیکٹیٹر نہیں ہوتا بلکہ غلط ہو یا صحیح آزادئ رائے خیال کی ہوتی ہے۔ تعلیمی فوائد میں ایک فائدہ اہم یہ بھی ہوتا ہے کہ ورکشاپ میں صرف تھیوری نہیں بلکہ پریکٹیکل عملی طور پر کرنے کی طرف بھی بھرپور توجہ دی جاتی ہے کیونکہ انسانی فطرت ہے کہ وہ پڑھنے سے زیادہ عمل کرکے سیکھتا ہے ۔

قابلِ ذکراور ہم بات تو میں بتانا ہی بھول گیا وہ یہ کہ ورکشاپس میں بہترین چائے کا وقفہ، کھانا اور شام کی چائے کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ان ورکشاپس کو اساتذہ بھی سرہاتے ہیں کیونکہ ان سے آگے بڑھنے کے کئی رستے کھلتے ہیں کئی ورکشاپ منعقد کرنے والے ادارے اچھے طالب علموں کو نوکریاں بھی دیتے ہیں اور اسکالر شپ بھی فراہم کرتے ہیں ۔
غرض یہ کہ تعلیم، عملی کام سیکھنے سے لیکر بھر پور تفریح کا ایک واحد نام "ورکشاپس"ہے