صوفی کلام، صوفی شاعری اور موسیقی

سید نعیم شاہ

سندھ کی دھرتی صوفی ازم کے حوالے سے خاص اہمیت رکھتی ہے۔ سندھ میں بڑے بڑے صوفیاء کرام نے جنم لیا۔ جنہوں نے اپنے صوفی کلام، صوفی شاعری اور موسیقی کے ذریعے لوگوں میں ایک نئی سوچ بیدار کی۔ محبت کا درس عام کیا۔آج کے اس جدید دور میں بھی گلوکار جدید انداز میں سوفیانہ کلام کو عام کر رہے ہیں۔جن میں سے ایک سید نعیم شاہ بھی ہیں۔
سید نعیم شاہ نے 14 مئی 1984ء کو جامشورو میں پیدا ہوئے۔ نعیم شاہ اعلیٰ تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ابتدائی تعلیم جامشورو سے حاصل کی۔ بعد میں میٹرک ماڈل گورنمنٹ ہائی اسکول سے کیا۔ انٹر حیدرآباد ماڈل کالج اولڈ کیمپس سے کیا۔ پھر انہوں نے مہران یونیورسٹی سے فائن آرٹس کی ڈگری حاصل کی۔